اردو

urdu

ETV Bharat / international

کینیڈا کی عدالت نے ہواوے کی سی ایف او کی اپیل خارج کی

کینیڈا کی ایک فیڈرل کورٹ کی جج نے بدھ کے روز چینی کمپنی ہواوے کی چیف فنانشل آفیسر(سی ایف او) مینگ وینجو کی حوالگی سے متعلق اضافی دستاویز جاری کرنے کی اپیل خارج کردی۔

کینیڈا کی عدالت نے ہواوے کی سی ایف او کی اپیل خارج کی
کینیڈا کی عدالت نے ہواوے کی سی ایف او کی اپیل خارج کی

By

Published : Aug 26, 2020, 12:29 PM IST

محترمہ مینگ اور ان کی قانونی ٹیم نے عدالت سے اپنے متعلقہ خفیہ دستاویزات کا مطالبہ کیا تھا جو قومی سلامتی کے لئے حساس سمجھے جاتے ہیں۔

منگل کو جج کیتھرین کین نے اپنے فیصلہ میں کہا، کینیڈا کے امیکس اور اٹارنی جنرل کی مشترکہ تجاویز کے مطابق عدالت متعلقہ معلومات کے ظاہر کرنے پر روک لگاتی ہے، اسی وجہ سے یہ درخواست مسترد کردی گئی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: کیا امریکہ نسل پرستی کے معاملے پر ووٹ دے گا؟


محترمہ مینگ کے وکلا نے دلیل دی کہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ اس عمل کا غلط استعمال ہوا ہے، جبکہ جج نے کہا کہ مہر بند دفاع سے متعلق دستاویز حوالگی سے متعلق نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہواوے کے بانی رین ژینگ فئی کی بیٹی محترمہ مینگ کو کینیڈا کے عہدیداروں نے یکم دسمبر 2018 کو امریکی حکومت کی درخواست پر وینکوور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گرفتار کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details