امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی شکست سے شدید مایوس ہیں اور اپنی مدت پوری ہونے کے بعد ایک نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی کے قیام کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔
امریکی انتخابات 2020 میں ٹرمپ نے انتخابی نتائج کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کی نمایاں کامیابی سے انکار کردیا۔
ٹرمپ، جو بائیڈن کو منتخب صدر کے طور پر پیش کرنے پر فاکس نیوز سمیت کئی میڈیا اداروں سے ناراض ہیں۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوز نے جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں اس سے وابستہ عہدیداروں کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔