اردو

urdu

ETV Bharat / international

کیلیفورنیا کی ’ڈیتھ ویلی‘ میں درجہ حرارت ریکارڈ 54 ڈگری پہنچا - Death Valley records 54 degrees Celsius as brutal summer heatwave

امریکی ادارہ کے مطابق کرہ ارض پر گرم ترین دن 1931 میں ڈیتھ ویلی میں ہی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

California's Death Valley
California's Death Valley

By

Published : Jun 18, 2021, 2:31 PM IST

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں رواں سال گرمی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ ڈیتھ ویلی میں پارہ 54 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ امریکہ کے مغربی اور جنوب مغربی حصوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ خیال رہے کہ 17 اگست 2020 کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ڈیتھ ویلی میں 130 فارن ہائٹ (54.4 ڈگری سینٹی گریڈ) درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا جو 1913 کے بعد امریکہ کا گرم ترین دن تھا۔

جنوبی کیلیفورنیا میں واقع ڈیتھ ویلی دنیا کا گرم ترین اور خشک علاقہ ہے جہاں شدید گرمی پڑتی ہے۔ امریکی ادارہ کے مطابق کرہ ارض پر گرم ترین دن 1931 میں ڈیتھ ویلی میں ہی ریکارڈ کیا گیا تھا جس کا درجہ حرارت 134 فارن ہائٹ (56.6) ڈگری تھا تاہم ماہرین نے اس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details