اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل میں 23 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 55،891 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہیں۔

برازیل میں 23 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر
برازیل میں 23 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر

By

Published : Jul 25, 2020, 12:34 PM IST

جنوبی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 55،891 نئے کیسوں کی تصدیق ہونے کے بعد کورونامتاثرین کی تعداد 2،343،366 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ اس دوران 1،156 افراد کی موت کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 85،238 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 15 لاکھ 90 ہزار افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔

قبل ازیں برازیل میں ایک دن میں 59،961 افراد متاثر اور1311 مریضوں کی موت کی تصدیق ہوئی تھی۔ امریکہ کے بعد برازیل کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والا دوسرا ملک ہے ۔

دوسری جانب جان ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 636،000 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details