اردو

urdu

By

Published : Jun 10, 2020, 6:10 PM IST

ETV Bharat / international

برازیل نے کورونا کے اعدادوشمار دوبارہ جاری کرنا شروع کیا

برازیل نے ایک مرتبہ پھر سے کورونا وائرس کے اعدادوشمار جاری کرنا شروع کردیا ہے اور ان اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 32 ہزار 91 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

covid in brazil
covid in brazil

برازیل میں کورونا وائرس کے اس نئے اعداد شمار کے مطابق گذشتہ روز کے مقابلے آج دوگنے کیسز سامنے آئے ہیں۔

برازیل میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 45 ہزار 503 ہوگئی ہے اور اس دوران 1 ہزار 272 افراد کے ہلاک ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہزار 406 ہوگئی ہے۔

وزارت کے اعدادوشمار سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے بعد برپے ہنگامہ کے سبب کچھ وقفے کے بعدحکومت نے کووڈ-19 کے اعدادوشمار دوبارہ جاری کرنا شروع کردیا ہے۔

وزارت کے ڈیٹا میں ہیرا پھیری کے اقدام کو برازیل سپریم کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا تھا۔

کورونا وائرس وبا کے آغاز سے ہی وزارت صحت میں گھمسان مچا ہے۔ صدر جائیر بولسونارو نے اس بیماری کی سنگینی کو مسلسل کم کرکے بتایا ہے۔

اس معاملے پر ان سے اتفاق نہ رکھنے والے دو وزراء صحت کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ وزارت صحت کی سربراہی اب بولسونارو کے حامی کی قیادت میں ہے۔

برازیل کے اہم میڈیا آؤٹلیٹ ’گلوبو‘ فولہا، ایکسٹرا ایسٹاڈااو اینڈ یو اوایل، انفکشن کے اعدادوشمار کے لئے سرکاری معلومات پر انحصار کرنے کے بجائے ایک دوسرے کے آپسی تعاون سے ڈیٹا پیش کر رہے ہیں۔

کورونا انفکشن کے معاملے میں برازیل امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے جبکہ اموات کی شرح میں امریکہ اور برطانیہ کے بعد تیسرے نمبر پر۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 70 لاکھ 39 ہزار 918 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 04 ہزار 396 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details