اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل میں کورونا کا قہر

برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور اس کے سبب ہونے والی اموات کے معاملے میں امریکہ کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

برازیل میں کورونا کا قہر
برازیل میں کورونا کا قہر

By

Published : Jul 29, 2020, 1:50 PM IST

برازیل میں کورونا وائرس سے 921 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 88000 سے تجاوز کرگئی ہے۔یہاں پر اب تک اس وبا سے 88539 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

دوسری جانب متاثرین کے 40816 نئے معاملے سامنے آنے کے سبب اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2483191 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور اس کے سبب ہونے والی اموات کے معاملے میں امریکہ کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

اس مہلک وائرس سے برازیل میں سب سے زیادہ ساؤ پاؤلو متاثر ہوا ہے۔ یہاں پر اس سے اب تک 487654 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 21676 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد ریو ڈی جنیروں میں 159639 متاثر اور 13033 کی موت اور سیئرا میں 165550 لوگ متاثر نیز 7613 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل میں کورونا کے 2308 نئے معاملے

ABOUT THE AUTHOR

...view details