اردو

urdu

Brazil mudslides kill at least 94: برازیل میں طوفانی بارش سے 94 افراد ہلاک

By

Published : Feb 17, 2022, 12:26 PM IST

برازیل کے نیوز پورٹل ’جی ون‘ کے مطابق سول پروٹیکشن سروس Civil Protection Service نے 24 افراد کو بچا لیا جب کہ 35 دیگر لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔

Brazil mudslides kill at least 94
Brazil mudslides kill at least 94

برازیل کے شمالی پیٹرو پولس شہر ریو ڈی جنیرو میں طوفانی بارشوں کے سیلاب اور اس کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 94 ہو گئی ہے۔Rio de Janeiro state’s government has confirmed 94 deaths from floods and mudslides

اس سے قبل بدھ کو میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پیٹروپولیس شہر میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے اور سیلاب سے 71 افراد ہلاک اور کم از کم 54 مکانات تباہ ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والوں کی تعداداب بڑھ کر 94 ہو گئی ہے۔

برازیل کے نیوز پورٹل ’جی ون‘ کے مطابق سول پروٹیکشن سروس Civil Protection Service نے 24 افراد کو بچا لیا جب کہ 35 دیگر لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Heavy Rainfall in Brazil: برازیل میں شدید بارش سے تقریباً دو درجن افراد ہلاک


قابل ذکر ہے کہ برازیل میں منگل کو طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا۔ برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے پیٹروپولس سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وزراء کو ذمہ داری تفویض کی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details