برازیل میں کورونا وائرس’ كووڈ -19‘ متاثرین کے 3503 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 52 ہزار 995 ہو گئی ہے۔
قومی صحت مشن نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ایک دن قبل برازیل میں كورونا وائرس کے 3 ہزار 735 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔
برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 357 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3670 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت کے مطابق 'برازیل میں اب تک 27600 سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں'۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر اگر کوئی ملک ہوا ہے تو وہ ہے امریکہ، امریکہ میں اب تک 9 لاکھ 27 ہزار 150 افراد کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 52 ہزار 400 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ کے بعد کورونا وائرس نے اسپین کو متاثر کیا ہے، اسپین میں اب تک 2 لاکھ 19 ہزار 764 افراد کووڈ-19 ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں، جبکہ ملک میں اب تک 22 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اگر ہم بر اعظم کی بات کریں تو یوروپ کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
دنیا بھر میں کووڈ-19 سے اب تک ایک لاکھ 95 ہزار 920 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔