کووڈ 19: برازیل میں اب تک 79 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک - امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی
برازیل میں کورونا وائرس کے متاثرین میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 23،529 نئے کیسز سامنے آئے ہیں
عالمی وبا کورونا وائرس سے لاطینی امریکہ کا ملک برازیل شدید طور سے دوچار ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 23،529 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اور ان کی تعداد 21 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں اب تک کورونا وائرس کے 20،98،389 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے کل رات جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے 716 افراد کی ہلاکت کے بعد یہ مجموعی طورپر79،488 سے تجاوز کرگئی ہے۔
برازیل میں 14 لاکھ سے زیادہ مریض کورونا وائرس سے پوری طرح صحت یاب ہوئے ہیں۔
برازیل کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ساؤ پالو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے،جہاں ابھی تک کورونا وائرس کے 4،15،049 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے 19،732 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد ریو ڈی جنیرو میں 1،38،524 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کووڈ 19 سے 12،114 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برازیل (20.98 لاکھ) پہلے ہی کورونا وائرس کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ (37.62 لاکھ) سے پیچھے ہے۔ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی فہرست میں برازیل ہی امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
برازیل کے صدر جیر بولسنارو نے کورونا وائرس کو مستقل طور پر ایک عام فلو قرار دیا تھا جس کے سبب وہ شدید تنقید کا نشانہ بنے تھے۔ مسٹر بولسنارو خود بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ وہ مارچ میں اپنے وفد کے ہمراہ امریکہ گئے تھے جس کے بعد ان کے وفد کے 20 ارکان کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔
خیال رہے برازیل میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا۔