برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے 533 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 121،381 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اس عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 45،961 نئے کیسز بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں ، جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3،908،272 ہوگئی۔
برازیل میں مسلسل پانچویں روز بھی اس وائرس کے پھیلنے سے ایک ہزار سے بھی کم افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ساؤ پاؤلو ہوا ہے۔ یہاں تیس ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔