اردو

urdu

ETV Bharat / international

کیا برازیلی صدر کے بیٹے امریکہ میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے؟

برازیل کے صدر جیئر بولسنارو کے بیٹے اوررکن پارلیمنٹ ایڈورڈوامریکہ میں برازیل کے نئے سفیر ہو سکتے ہیں۔

By

Published : Jul 12, 2019, 4:48 PM IST

بولسونارو کے بیٹے ہوسکتے ہیں امریکہ میں برازیل کے سفیر

بولسنارو نے جمعرات کے روز صحافیوں کو بتایا ’’یہ میرے رڈار میں ہے۔ جی ہاں، ایسا امکان ہے۔ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بچوں کا دوست ہے۔ وہ انگریزی اور فرنچ جانتا ہے اور کافی تجربہ کار ہے۔ میرے خیال میں وہ اس عہدے کے لئے بہتر انتخاب ہے اور وہ واشنگٹن میں بہتر کام کرے گا‘‘۔
اس دوران گلوبو نیوز آؤٹ لیٹ نے بتایا کہ بولسونارو نے یہ بھی کہا کہ سفیر کے طور پر ان کی تقرری کے بارے میں فیصلہ کرنا ان کے بیٹے پر منحصر ہے۔ برازیل کے صدر نے کہا کہ وہ اپنی جانب سے اپنے بیٹے کو فوری طور پر اس عہدے کے لئے منتخب کرنے کے لئے تیار ہیں۔
بولسنارو نے مشورہ دیا کہ مثال کے طور پر اگر ارجنٹینا کے صدر مورسيو میكری کا بیٹا برازیل میں ملک کے سفیر کے طور پر کام کرتا ہے تو اسے الگ طریقے سے اہمیت دی جائے گی نہ کہ ایک عام سفیر کی طرح۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details