اردو

urdu

ETV Bharat / international

بولیویا: پولیس مظاہرے میں شامل، صدر نے بلائی ہنگامی میٹنگ - احتجاجی مظاہرے

بولیویا پولیس ملک میں چل رہے احتجاجی مظاہرے میں شامل ہو گئی جس کے بعد صدر ایو مورالس نے تشدد کے درمیان ہنگامی میٹنگ بلائی ہے۔

بولیویا: پولیس مظاہرے میں شامل، صدر نے بلائی ہنگامی میٹنگ

By

Published : Nov 9, 2019, 10:23 AM IST

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار 'سانتا کروز دے لا سیئرا' کی سڑکوں پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اس دوران مورالس کی میٹنگ میں وزیر دفاع جیویر جاوالیتا اور دیگر کابینہ کے وزیر اس ہنگامی میٹنگ میں موجود رہیں گے۔

واضح ر ہے کہ 'بولیویا میں 20 اکتوبر کو صدارتی انتخابات کے بعد تشدد جاری ہے۔'

انتخابات حکام نے کہا تھا کہ 'مورالس نے پہلے راؤنڈ میں برتری حاصل کی تھی جبکہ اپوزیشن لیڈ ر کارلوس میسا نے نتائج کو مسترد کیا تھا۔'

میسا نے دعوی کیا تھا کہ ووٹوں کی گنتی میں ہیرا پھیری کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details