اردو

urdu

ETV Bharat / international

بوئنگ نے اپنے سی ای او کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا - چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈینس اے ملن برگ کو ان کے عہدے سے دستبردار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بوئنگ نے اپنے سی ای او کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا
بوئنگ نے اپنے سی ای او کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا

By

Published : Dec 24, 2019, 12:42 PM IST

یہ اعلان کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی پیر کو ہوئی میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے۔

کمپنی کے موجودہ چیئرمین ڈیوڈ کولہان 13 جنوری 2020 سے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ مسٹر لارنس کالنر کو فوری طور پر کمپنی کا غیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے۔

مذید پڑھیں: شام میں روس کے فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی کوشش

بوئنگ کے چیف مالیاتی آفیسر گریگ اسمتھ کو کمپنی کا عبوری سی ای او بنا یا گیا ہے۔

ایسا خیال ہے کہ مسٹر ملن برگ کو عہدے سے ہٹانے کی اہم وجہ گزشتہ برس اکتوبر اوررواں سال مارچ میں دو بوئنگ میکس طیاروں کے حادثہ کا شکار ہونا ہے۔

اس کے بعد سے کمپنی شدید دباؤ میں تھی اس حادثات کے مدنظر امریکی وفاقی سول ایوی ایشن ایجنسی (ایف اے اے) نے 12 دسمبر کو بوئنگ کی سرزنش کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details