اردو

urdu

ETV Bharat / international

ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنا خطرناک: بل گیٹس

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو دئیے جانے والے فنڈ کو روکنے کی ہدایت دی تھی، مسٹر ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر کوروناوائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے میں ناکام رہنے اور اس سے متعلق صحیح معلومات چھپانے کا الزام لگایا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنا خطرناک: بل گیٹس
ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنا خطرناک: بل گیٹس

By

Published : Apr 15, 2020, 3:11 PM IST

مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور چیئرمین بل گیٹس نے عالمی وبا کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے کیسز کے درمیان امریکہ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کے فیصلہ کو خطرناک قرار دیا ہے۔

مسٹر گیٹس نے بدھ کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ اس عالمی صحت کے بحران کے دوران ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنا خطرناک ہے۔

مائیکروسافٹ کے چیئرمین نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کئے جا رہے کاموں سے کووڈ -19 کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی ہے اگر ڈبلیو ایچ او کا کام رک جاتا ہے تو کوئی دوسری تنظیم اس کی جگہ نہیں لے سکتی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں دنیا کو ڈبلیو ایچ او کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو دئیے جانے والے فنڈ کو روکنے کی ہدایت دی تھی، مسٹر ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر کوروناوائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے میں ناکام رہنے اور اس سے متعلق صحیح معلومات چھپانے کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے منگل کو وائٹ ہاوس میں باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ 'آج میں اپنی انتظامیہ کو ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنے کی ہدایت دے رہا ہوں۔کووڈ -19 کے حوالے سے بدنظمی اور اس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو چھپانے میں ڈبلیو ایچ او کے کردار کا جائزہ لیا جائے گا'۔

قابل غور ہے کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کوسالانہ 40 سے 50 کروڑ ڈالر کی مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details