اردو

urdu

ETV Bharat / international

بلنکن نے حمدوک کی رہائی کا خیرمقدم کیا - فوج کے اقتدار پر قبضے کی مذمت

بلنکن اور حمدوک نے بات چیت کی اور بین الاقوامی برادری نے اجتماعی طور پر فوج کے اقتدار پر قبضے کی مذمت کی۔

Blinken welcomed Haddock's release
بلنکن نے حمدوک کی رہائی کا خیرمقدم کیا

By

Published : Oct 27, 2021, 11:02 AM IST

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سوڈانی وزیر اعظم عبداللہ حمدوک سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انٹونی بلنکن نے عبداللہ حمدوک کی رہائی کا خیرمقدم کیا اور سوڈان کی فوجی فورسز پر زور دیا کہ وہ دیگر سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کریں۔

پرائس نے بتایاکہ بلنکن اور حمدوک نے بات چیت کی اور بین الاقوامی برادری نے اجتماعی طور پر فوج کے اقتدار پر قبضے کی مذمت کی۔


یہ بھی پڑھیں: سوڈان: خرطوم میں جمہوریت کے حامی مظاہرین کا مارچ


انہوں نے کہا کہ بلنکن نے سوڈانی وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت میں اقتدار پر قبضے اور سوڈانی فوج کو مظاہرین پر طاقت کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر سویلین حکومت کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details