کابل بین الاقوامی ایئرپورٹ کے باہر جمعرات کی شام ہوئے دہرے بم دھماکہ میں کم از کم 40 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے، جبکہ 120زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔
زخمیوں میں امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ افغانستان کی وزارت صحت کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ہوائی اڈہ کے باہر ہوئے مشتبہ خودکش حملہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 40 ہوگئی ہے جبکہ
120 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پنٹاگن کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ‘کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکے کی تصدیق کررہے ہیں تاہم اب تک کی خبر کے مطابق 20 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے’۔ بتایا جارہا ہے کہ اس دھماکہ میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے کہا تھا کہ خفیہ اطلاع ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکہ ہوسکتا ہے۔