اسامہ بن لادن کی بھتیجی نور بن لادن نے کہا کہ اگر جوبائیڈن امریکا کے صدر منتخب ہوجاتے ہیں تو 9/11 جیسے حملے ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بائیں بازو کے حامیوں نے انتہاپسندوں کے ساتھ کٹھ جوڑ کرلیا ہے۔
اسامہ بن لادن کی بھتیجی، ٹرمپ کی حامی - نیویارک پوسٹ
اسامہ بن لادن کی بھتیجی نور بن لادن نے امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ ہی 9/11 جیسے حملوں کو روکنے کے قابل ہیں۔
![اسامہ بن لادن کی بھتیجی، ٹرمپ کی حامی Bin Laden niece warns of another 9/11 if Trump loses polls](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8706038-241-8706038-1599447757550.jpg)
اسامہ بن لادن کی بھتیجی، ٹرمپ کی حامی
سوئٹزرلینڈ میں مقیم اسامہ بن لادن کی بھتیجی نے کہا کہ اوباما بائیڈن حکومت کے دوران داعش یوروپ تک پھیل گئی لیکن ٹرمپ نے دہشت گردوں کو جڑ سے مٹاکر امریکہ کو غیرملکی خطرات سے محفوظ رکھا ہے۔
نیویارک پوسٹ کے ساتھ اپنے پہلے انٹرویو میں نور بن لادن نے کہا کہ وہ دل سے امریکی ہیں اور آئندہ صدارتی انتخاب میں وہ ٹرمپ کی حمایت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا دوبارہ صدر منتخب ہونا ضروری ہے جبکہ یہ مغربی تہذیب کی بقا کےلیے بھی اہم ہے۔ نور بن لادن نے مزید کہا کہ وہ طویل عرصہ سے ٹرمپ کی حامی رہی ہیں۔