امریکی صدر جو بائیڈن 23 جولائی سے ٹوکیو میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کے پروگرام میں شریک نہیں ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی کے مطابق صدر بائیڈن ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے لئے کوئی پروگرام نہیں بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وفد اولمپک مقابلوں میں حصہ لے گا۔
گذشتہ ہفتے ایک جاپانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی خاتون اول جل بائیڈن کو اولمپک پروگرام میں شامل کرنے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ تاہم امریکی عہدیداروں نے جاپان اولمپکس پروگرام میں جل بائیڈن کی شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔
بائیڈن ٹوکیو اولمپکس پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے - Biden will not attend the Tokyo Olympics
گذشتہ ہفتے ایک جاپانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی خاتون اول جل بائیڈن کو اولمپک پروگرام میں شامل کرنے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔
Biden
یہ بھی پڑھیں: امریکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دے گا: بائیڈن
اس سے قبل 2008 میں اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش نے بیجنگ اولمپک پروگرام میں حصہ لیا تھا۔
(یو این آئی)