اردو

urdu

ETV Bharat / international

ہم ٹرمپ کو مزید چار برس نہیں دے سکتے: بائیڈن

امریکہ میں 3 نومبر کو صدارتی انتخابات ہونے ہیں اور چار برسوں کے لیے امریکہ کا نیا صدر منتخب کیا جانا ہے۔ اس لیے ڈیموکریٹ اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ایک دوسرے کے تئیں تلخ کلامی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

sfd
sfd

By

Published : Oct 2, 2020, 12:45 AM IST

امریکہ میں انتخابی مہم کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ ڈیموکریٹ اور ریپبلکن دونوں پارٹیوں کے صدارتی امیدوار ہر طرح سے میدان مارنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ویڈیو

گذشتہ ماہ 30 ستمبر کو ہوئے پہلے ٹیلوائز صدارتی ڈبیٹ میں دونوں پارٹی کے امیدواروں نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن سی این این کی رپوٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ڈیموکریٹ کے امیدوار جو بائیڈن بھاری پڑ گئے۔

گذشتہ روز کے ڈبیٹ سے متعلق بائیڈن نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 'گذشتہ رات میرے لئے تقویت ملی کہ ہم اس صدر یعنی ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید چار برس نہیں دے سکتے'۔

انہوں نے کہا کہ 'جب میں ریس میں شامل ہوا ہوں تو یہ اس ملک کی روح کی لڑائی کے بارے میں ہے۔ آپ نے کل رات دیکھا کہ انہوں نے کووڈ بحران اور لوگوں کی موت سے متعلق بات کرنے سے انکار کردیا۔ وہ مستقبل میں کیا کریں گے، ان کا کوئی منصوبہ نہیں تھا'۔

بائیڈن کا مزید کہنا ہے کہ ٹرمپ نے یہ واضح کردیا کہ وہ انتخاب کے نتائج کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ اور جو شاید سب سے زیادہ چونکانے والا تھا، وہ یہ کہ انہوں نے سفید فام فوجیوں کی یہ کہ کر حوصلہ افزائی کہ وہ ان کے پیچھے کھڑے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details