اردو

urdu

ETV Bharat / international

Ukraine Crisis: روسی حملے کی حمایت کرنے والوں کو بھی سخت جواب دیا جائے گا، بائیڈن - روس کی حمایت کرنے والے ممالک

امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین پر روس کی غیر ضروری جارحیت کے خلاف ان کا ساتھ نہ دینے والے یا روس کی حمایت کرنے والے ممالک کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ Ukraine Crisis

امریکی صدر جو بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن

By

Published : Feb 25, 2022, 7:34 PM IST

گزشتہ روز روسی صدر پوتن نے یوکرین پر خصوصی فوجی آپریشن Russia Attack in Ukraine کا حکم دیا تھا جس کے بعد یوکرین میں انسانی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ ادھر امریکہ نے روس کی جارحیت کی حمایت کرنے والے ممالک کو سخت پیغام دیا ہے۔ Ukraine Crisis

ساتھ ہی امریکی صدر بائیڈن نے روس کو خبردار کیا کہ اگر وہ اسی راستے پر گامزن رہا تو امریکا اور روس کے تعلقات مکمل طور پر تباہ ہو جائیں گے۔

بائیڈن نے کہا کہ "جو بھی ملک یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کی حمایت کرے گا اسے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔"

انہوں نے کہا کہ ''جب اس خطے کی تاریخ لکھی جائے گی... تو اس میں یوکرین پر حملہ کرنے کے پوتن کے فیصلے کی وجہ سے روس کو کمزور اور باقی دنیا کو مضبوط دکھایا جائے گا۔''

ایک سوال کے جواب میں بائیڈن نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اور شراکت دار اس صورتحال سے مضبوط، متحد اور پرعزم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Russia-Ukraine War: میں نے یورپ کے 27 رہنماؤں سے بات کی، سب خوف زدہ ہیں، یوکرین صدر

Biden Warns Putin: روس اگر نیٹو ممالک میں داخل ہوا تو امریکہ جواب دے گا، بائیڈن

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے خلاف پوتن کی جارحیت کے نتیجے میں روس کو "بڑا اقتصادی نقصان" پہنچے گا۔ "ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پوتن بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ رہیں"۔

یوکرین کی جنگ پر ہندوستان کے موقف کے بارے میں سوال کے جواب میں صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکہ روس کے معاملے پر بھارت کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

انہوں نے اس معاملے میں دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو دوٹوک طور پر تسلیم کیا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بھارت روس پر امریکہ کے ساتھ پوری طرح متفق ہے؟ بائیڈن نے کہا کہ ابھی تک اس پر مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔

ساتھ ہی، بائیڈن نے کہا کہ پوتن نے غیر ضروری تنازعات سے بچنے کے لیے باہمی سلامتی کے خدشات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی تمام کوششوں کو مسترد کر دیا۔

بائیڈن نے کہا کہ 'اگر وہ اسی راستے پر گامزن رہے تو امریکہ اور روس کے تعلقات مکمل طور پر تباہ ہو جائیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details