اردو

urdu

ETV Bharat / international

Trump Criticized Biden on Ukraine Tension: بائیڈن یوکرین کے بجائے امریکی سرحد کی حفاظت کریں، ٹرمپ - ٹرمپ نے بائیڈن کو مشوری دیا

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی صدر کا اولین فرض امریکی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے لیکن موجودہ امریکی انتظامیہ یوکرین کے ارد گرد کے حالات کے بارے میں فکر کررہی ہے اور امریکی سرحد کی حفاظت پر توجہ مرکوز نہیں کر رہی ہے۔ Trump Criticized Biden on Ukraine Tension

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ
سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ

By

Published : Jan 30, 2022, 10:50 PM IST

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کو یوکرین کے ارد گرد کے حالات کے بارے میں فکر کرنا چھوڑ دینا چاہئے Trump Criticized Biden on Ukraine Tension اور اس کے بجائے امریکی سرحد کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

ٹرمپ نے کہا ’’امریکہ میں ہر کوئی اس بات پر توجہ مرکوز کر رہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ سرحد کی حفاظت کیسے کی جائے، لیکن ہمارے لیے اس وقت دنیا کی سب سے اہم سرحد یوکرین نہیں بلکہ امریکہ ہے۔ ہم اس کے بارے میں کچھ نہیں کرتے۔ لوگوں کو امریکی سرحد پر آنے دیں، لیکن ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کون ہیں۔"

ٹرمپ نے اصرار کیا کہ امریکی صدر کا اولین فرض امریکی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے، لیکن موجودہ امریکی انتظامیہ اس کے بجائے دوسرے ممالک پر ’حملے‘ کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

US Military Aid to Ukraine: امریکہ نے یوکرین کو فوجی امداد کی پہلی کھیپ بھیج دی

ٹرمپ نے کہا، ’’انہیں (مسٹر بائیڈن) اس ملک پر حملہ روکنے کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے بائیڈن مشرقی یوروپ میں سرحد کی حفاظت کے لیے کوئی فوجی بھیجیں، انہیں ٹیکساس میں ہماری سرحد کی حفاظت کے لیے فوج بھیجنی چاہیے۔Trump on US role in Ukraine

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ بائیڈن تیسری عالمی جنگ کی دھمکی دے رہے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details