اردو

urdu

ETV Bharat / international

جوبائیڈن کی سکیورٹی میں اضافہ - جوبائیڈن کی سیکیورٹی

امریکا میں 3 نومبر کے صدارتی الیکشن کے اب صرف پانچ ریاستوں پنسلوانیا، ایریزونا، جارجیا، نیواڈا اور الاسکا کے نتائج آنا باقی ہیں۔ جن میں سے چار میں مسٹر بائیڈن کو برتری حاصل ہے۔

جو بائیڈن
جو بائیڈن

By

Published : Nov 7, 2020, 4:07 AM IST

امریکہ کے صدارتی الیکشن میں جوزف بائیڈن کی کامیابی کے واضح امکانات کے پیش نظر نامزد صدر کی سلامتی حکمراں صدر کے برابر کرنے کے ضابطے کے مطابق بائیڈن کی سلامتی کیلئے امریکی خفیہ سروس کے مزید اہلکار ولمنگٹن روانہ کردیئے گئے ہیں۔

ممکنہ نئے صدر کیلئے اضافی فضائی سیکیورٹی اقدامات کا بھی نفاذ عمل میں آگیا ہے۔

امریکا میں 3 نومبر کے صدارتی الیکشن کے اب صرف پانچ ریاستوں پنسلوانیا، ایریزونا، جارجیا، نیواڈا اور الاسکا کے نتائج آنا باقی ہیں۔ جن میں سے چار میں مسٹر بائیڈن کو برتری حاصل ہے۔ صرف الاسکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کافی زیادہ برتری لئے ہوئے ہیں لیکن یہ اس لئے لا حاصل ہے کہ وہاں الیکٹورل ووٹس صرف 3 ہیں اور بائیڈن کو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

جہاں تک پنسلوانیا کا تعلق ہے تو وہاں اگر ٹرمپ کو شکست ہوگئی تو پھر ان کے لئے صدارت کی دوڑ میں کوئی گنجائش نہیں رہ جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details