بائیڈن سو دنوں میں 10 کروڑ ڈوز دستیاب کرائیں گے - covid vaccine in us
نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ عہدہ سبھالنے کے سو دنوں کے اندر کووڈ 19 ویکسین کے 10 کروڑ ڈوزیز لوگوں کو فراہم کرائے جائیں گے۔
Biden
امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے پہلے سو دنوں میں ان کی انتظامیہ 10 کروڑ کووِڈ۔19 ویکسین کی خوراک فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کو ویکسین لینے کے لیے راضی کرنے کی بیداری کی ضرورت ہوگی کیونکہ کئی افراد اسے لینے سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے پہلے 100 دنوں کے اندر اسکولوں کو کھولنا چاہتے ہیں، یہ کانگریس پر منحصر ہے کہ وہ کووِڈ۔19 راحت قانون پاس کرتی ہے یا نہیں۔ جوبائیڈن نے اس دوران اپنے شروعاتی تین مہینوں کے کام کے متعلق جانکاری دی۔ واضح ہو کہ امریکہ میں کووڈ 19 اہم ایشو رہا جس کے متعلق بائیڈن امریکی صدر ٹرمپ کو گھیرتے رہے۔ امریکی انتظامیہ کو آنے والے دنوں میں ہر شخص کو دو ویکسین کی منظوری دینے کی امید ہے جو دسمبر میں 10 کروڑ خوراک دینے کے لیے بعد میں آنے والے مہینوں میں ایک کروڑ سے زائد افراد کو خوراک پہنچانے پر کام کرے گا۔ حکومت کی سنہ 2021 کی دوسری سہہ ماہی کے آخر تک تقریباً تمام امریکی شہریوں کی ٹیکہ کاری کرنے کا منصوبہ ہے۔