امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہیں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے اپنے فیصلے پر کوئی افسوس نہیں ہے جبکہ طالبان نے اب تک آٹھ صوبوں پر قبضہ کر چکے ہیں۔
بائیڈن نے افغانستان کے رہنماؤں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف متحد ہو جائیں اور اپنے قوم کے لیے لڑیں اور اپنے لیے لڑیں۔
بائیڈن نے مزید کہا کہ وہ افغانستان کے ساتھ اپنے وعدوں کو نبھائیں گے لیکن وہ اصرار کرتے ہیں کہ افغان رہنماؤں کو طالبان سے لڑنے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ہم افغانستان حکومت سے کیے گئے وعدوں کو برقرار رکھیں گے اور انکو فضائی امداد فراہم کریں گے، اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کی فضائیہ کام کرتی رہے اور ان کی افواج کو خوراک اور سامان کی دوبارہ فراہمی اور ان کی تمام تنخواہیں ادا کرتے رہیں گے۔