امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی وہائٹ ہاوس میں آمد اور افتتاحی تقریب کے دن پورے امریکہ میں ورچوئل پریڈ پیش کی جائے گی۔ بائیڈن کو روایتی صدارتی اسکارٹ بھی ملے گا جو واشنگٹن میں 15 ویں اسٹریٹ سے لے کر وہائٹ ہاؤس تک ساتھ رہے گا۔
کورونا وائرس کے پیش نظر بھیڑ اکٹھی نہ ہو، اسلیے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ افتتاحی تقریب اور پریڈ کو ورچوئلی طور پر لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔
بیس جنوری کو افتتاحی تقریب اور پھر صدر اور نائب کی حلف برداری کے بعد صدر بائڈن، ان کی اہلیہ، پہلی خاتون جل بائڈن، نائب صدر کملا ہیریس اور ان کے شوہر فوجی روایات میں حصہ لیں گے۔
بائیڈن کو روایتی پریزیڈینشئل اسکارٹ بھی ملے گا۔ جو واشنگٹن میں 15 ویں اسٹریٹ سے لے کر وہائٹ ہاؤس تک ساتھ رہے گا۔ اس اسکارٹ میں فوج کی ہر شاخ کے اعلی افسر شامل ہونگے۔
افتتاحی کمیٹی کا کہنا ہے 'اس دوران سماجی دوری کا خیال رکھا جائے گا اور جسے پہلے عوام کی شمولیت بھی ہوتی تھی، اس بار کووڈ-19 کے پیش نظر عوام کی شمولیت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے
بلوچستان میں مسلح افراد کا حملہ، 11 کان کنی مزدور ہلاک
انتظامیہ کی جانب سے ان دنوں صدارتی افتتاحی تقریب کے لیے تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ اس دوران تیاریاں کچھ مختلف طریقے سے کی جارہی ہیں، کیونکہ اس بار ورچوئلی طور پر عوام تک تقریب کی جھلکیاں پہنچائی جائیں گی۔
منتظمین کا یہ بھی کہنا ہے 'امریکہ کے ہیروز کے لیے ورچوئل پریڈ بھی منعقد کی جائے گی، اور اس کے علاوہ امریکہ کی ہر ریاست و صوبہ سے ثقافت و نیز دوسرے موضوعات پر پروگرام پیش کیے جائیں گے'۔