ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی منظور کے بعد نو منتخب صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اب سینیٹ کو اس پر کاروائی کرنی ہے۔ جوبائیڈن نے ٹویٹ کر کہا کہ مجھے امید ہے کہ سینیٹ اپنی ذمہ داریوں کے تحت ایوان کی منظوری کے بعد اسے عملی جامہ پہنانے کا کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ضروری کام کے دوران سینیٹ کو اس معاملے میں بھی فیصلہ کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ایوان کے نمائندوں نے بدھ کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخدے کی منظوری دے دی ہے۔