آئندہ چار برسوں کے لیے صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن نے اپنے دیرینہ مشیر رونالڈ کلین کو نئی انتظامیہ میں چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے منتخب کیا ہے۔
اس سے قبل رون کلین اوباما دور حکومت میں بھی اپنی خدمات فراہم کرچکے ہیں۔
کلین نے 2014 کی وبا کے دوران ایبولا کے ردعمل کے رابطہ کار کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔
وائٹ ہاؤس میں نئے چیف آف اسٹاف کے داخلے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ کورونا واائرس (کووڈ۔19) کے ضمن میں مناسب لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔ جو کہ پوری امریکی قوم کا ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے۔
بائیڈن نے مشورہ دیا کہ انہوں نے کلین کو اس عہدے کے لئے منتخب کیا کیونکہ واشنگٹن میں ان کے دیرینہ تجربے نے انہیں کئی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار کیا ہے۔
بائیڈن نے کہا ہے کہ 'ان کا گہرا، متنوع تجربہ اور سیاسی میدان میں لوگوں کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت بالکل وہی ہے جو مجھے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کے طور پر ضرورت ہے'۔