امریکہ میں روزنامہ اخبار 'برکشائر ایگل' اپنی خصوصیات کے ساتھ روز بروز ترقی کی جانب گامزن ہے۔
مقامی صحافت کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتا 'برکشائر ایگل' اخبار برکشائر ایگل کی شروعات 3 برس قبل ہوئی تھی۔ 4 سرمایہ کاروں نے اس میں سرمایہ کاری کی ہے، اور اب یہ اخبار اپنے بلندیوں پر ہے۔
ایگل کی شروعات کے بعد 50 سے زائد لوگوں کو ایگل اور اس کے دوسرے اخباروں میں روزگار فراہم کیا گیا ہے۔
اخبار کے پبلشر فریڈرک رٹبرگ کا ہمیشہ سے ہی ایگل کے ساتھ ایک طرح کا روحانی تعلق رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے برکشائر ایگل اخبار کی ترقی کے لیے تن من دھن سب کچھ لگا دیا ہے۔
برکشائر ایگل اخبار کے پبلشر اور ایڈیٹر فریڈرک رٹبرگ کا کہنا ہے کہ ان کے لیے یہ ایک جوکھم بھرا کام تھا۔ یہ ان کا ریٹائرمنٹ پروجیکٹ تھا، اور یہ ان کے لیے بے حد اہم تھا۔
رٹبرک ایک مقامی ضلع جج کے عہدے پر تھے۔ وہ اپنے ریٹائرمنٹ کے قریب ایک دوسرا کام تلاش کر رہے تھے۔
اس دوران انہوں نے کچھ سرمایہ کاروں کی جماعت یکجا کی جنہوں نے ایگل کو سنہ 2016 میں ڈیجیٹل فرسٹ میڈیا سے خرید لیا۔
فریڈرک رٹبرگ نے مزید کہا ک 'میں نے سوچا کہ اگر اخبار کو دوبارہ بحال کرنے کے ساتھ اسے موثر بھی بنانا ہے تو اسے معاشی ترقی کے ساتھ ہی کیا جا سکتا ہے'۔
پہلے برس برکشائر ایگل کی اشاعت میں تقریبا 20 فیصد کی کمی درج کی گئی، تاہم دوسرے برس کچھ نئے اقدام کے بعد اس کی اشاعت میں استحکام آیا۔
اخبار کی اشاعت میں اضافہ ہوا ہے اور مختلف اوراق بھی بڑھائے گئے ہیں۔
برکشائر ایگل کی ترقی نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ معاشی کمی کے بغیر مقامی اخبار کو اس کے بہتر وجود کے ساتھ قائم رکھا جا سکتا ہے۔