اردو

urdu

ETV Bharat / international

بارک اوباما کی سوانح عمری 'اے پرومسڈ لینڈ' جلد دستیاب - اے پرومسڈ لینڈ

امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما کی یہ کتاب 17 نومبر 2020 سے عالمی سطح کے مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر خریداری کے لیے دستیاب ہوگی۔ جانیے کتاب میں کونسی باتیں خاص ہیں:

Barack Obama's autobiography, A Promised Land, is available soon
بارک اوباما کی سوانحی کتاب 'ایک وعدہ شدہ سرزمین' جلد دستاب

By

Published : Nov 13, 2020, 8:32 AM IST

Updated : Nov 13, 2020, 10:29 AM IST

سابق امریکی صدر بارک اوباما نے اپنی نئی سوانحی کتاب 'اے پرومسڈ لینڈ' کے بارے میں کہا کہ 'میں نے اپنی کتاب نوجوانوں کے لئے لکھی ہے۔ یہ محنت، عزم اور اپنے خیالات کو عملی پیراہن پہنانے کی طرف ایک دعوت ہے'۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی یہ کتاب ایک ایسے امریکہ کی خواہاں ہے، جس میں سب کے لیے بہتری ہو۔

واضح رہے کہ بارک اوباما کی یہ کتاب 17 نومبر 2020 سے عالمی سطح کے مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر خریداری کے لیے دستیاب ہوگی۔

  • ذاتی اور سیاسی زندگی:

اس کتاب میں اوباما نے اپنی ذاتی اور سیاسی زندگی کو موضوع بحث بنایا ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اوباما نے اپنی صدارت کے دوران وہائٹ ​​ہاؤس میں گذشتہ آٹھ برس (سنہ 2009 تا 2017) گزارے۔

کتاب کی تبصرہ نگار اور نائیجیریائی مصنف چیمامندا نگوزی اڈیچی کا کہنا ہے کہ 'اوباما کی سوانح حیات ان کی خاکہ نگاری اور سیاسی بصیرت کی بہترین عکاسی کرتی ہے۔ جس میں طنز و مزاح کے عنصر بھی موجود ہیں'۔

انھوں نے کتاب کے تبصرہ میں لکھا کہ 'جنوبی کیرولائنا کے ایک مقامی اسکول کے طالب علم سے لے کر دنیا کے سب سے طاقت ور ملک کے صدر بننے تک کی اہم اور قابل ذکر رواداد کو اوبا نے نہایت ہی حسین انداز میں پیش کیا ہے، جو مطالعہ کے قابل ہے'۔

'یہ دو جلدوں میں سے پہلا حصہ ہے۔ اس میں ان کی زندگی کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا گیا ہے کہ ان کی زندگی میں کس طرح کی تبدیلیاں آتی رہیں؟ اپنی ابتدائی سیاسی مہموں کو انھوں نے کس طرح انجام دیا'۔

  • مختلف سیاست دانوں کے براے میں اوباما کی رائے:


اوباما نے اپنی کتاب 'اے پرومسڈ لینڈ' میں بھارتی سیاست کے دو بڑے چہروں یعنی سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور سابق کانگریس صدر راہل گاندھی کا بھی ذکر کیا ہے۔

واضح رہے کہ اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما نے نومبر 2009 میں منموہن سنگھ اور ان کی اہلیہ گورشرن کور کی میزبانی میں پہلے سرکاری عشائیے کے دوران ایک ساتھ کھانا کھایا تھا۔

سابق امریکی صدر اپنی اس کتاب میں دوسرے عالمی قائدین کے بارے میں بھی بات کرتے ہیں۔

روسی صدر ولادی میر پوتن کو وہ 'جسمانی طور پر بہتر شحصیت' کہتے ہیں۔

اوبا اپنی اس کتاب میں نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک اچھے، دیانت دار اور وفادار آدمی کے طور پر ذکر کرتے ہیں۔

اوباما کا کہنا ہے کہ مجھے گذشتہ ہفتے کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے امریکیوں کی ریکارڈ تعداد سے حوصلہ ملا ہے اور جو بائیڈن اور کملا ہیرس پر ان کا کردار اور صحیح کام کرنے کی صلاحیت پر مستقل اعتماد حاصل ہوا۔

'میں یہ بھی جانتا ہوں کہ کوئی بھی الیکشن معاملہ طے نہیں کرے گا۔ ہماری تقسیم بہت گہری ہے؛ ہمارے چیلنجز پریشان کن ہیں۔ اگر میں مستقبل کے بارے میں پرامید رہتا ہوں تو اس کا ایک بڑا حصہ اس لئے ہے کہ میں نے اپنے ساتھی شہریوں، خاص طور پر اگلی نسل کے لوگوں پر اپنا اعتماد رکھنا سیکھا ہے'۔

آخر میں بارک اوباما کا اپنی نئی کتاب کے بارے میں یہی کہنا ہے کہ 'میں نے اپنی کتاب نوجوانوں کے لئے لکھی ہے۔ یہ محنت، عزم اور اپنے خیالات کو عملی پیراہن پہنانے کی طرف دعوت ہے'۔

Last Updated : Nov 13, 2020, 10:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details