امریکہ کے سابق صدر بارک اوبامہ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو صدر کے عہدے کا انتخاب جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اوبامہ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ 'میں بائیڈن اور ہیرس کو مبارکباد دیتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں کہ اب وہ بالترتیب صدر اور نائب صدر بن رہے ہیں'۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا 'ہم خوش نصیب ہیں کہ بائیڈن میں وہ سبھی خوبیاں ہیں جو ایک صدر میں ہونی چاہئیں'۔
سابق امریکی صدر بارک اوبامہ اور نومنتحب صدر جو بائیڈن خوش گوار انداز میں واضح رہے کہ اوبامہ کے دور حکومت میں بائیڈن نائب صدر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
سابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہا 'مجھے پتہ ہے کہ وہ ہر امریکی کے مفاد میں کام کریں گے، چاہے ان کے پاس اس کا ووٹ ہو یا نہ ہو۔ اس لئے میں ہر امریکی کی انہیں موقع دینے اور انہیں اپنی حمایت دینے کےلئے حوصلہ افزائی کی کرتا ہوں'۔
میں جانتا ہوں کہ وہ ہر کام مکمل دلچسپی کے ساتھ انجام دیں گے لہذا میں ہر امریکی کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ انھوں نے بائیڈن کو موقع دیا'۔
'آخر میں میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے بائیڈن مہم کے لئے کام کیا، اسے منظم کیا اور رضاکارانہ خدمات انجام دیں ، ہر امریکی جو اپنے اپنے طریقے سے شامل ہوا ، اور ہر اس فرد کا جنہوں نے پہلی بار ووٹ دیا۔ آپ کی کوششوں سے فرق پڑا۔ اس لمحے سے لطف اٹھائیں۔ پھر مصروف رہیں'۔
'میں جانتا ہوں کہ یہ تھکان دینے والا ہوسکتا ہے، لیکن اس جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لیے ہماری فعال شرکت اور مسائل کی مستقل توجہ کی ضرورت ہے - صرف انتخابی موسم میں ہی نہیں، بلکہ سارے دنوں میں مصروف رہنے کی ضرور ہے'۔