اردو

urdu

ETV Bharat / international

بنگلہ دیشی شہری کو امریکہ میں 46 ماہ کی قید - etv bharat urdu

بنگلہ دیشی شہری بغیر دستاویزات کے تارکین وطن کو امریکہ کی جنوبی سرحد پر لانے کا کام کرتا تھا۔

Bangladeshi civilian jailed for 46 months in US
Bangladeshi civilian jailed for 46 months in US

By

Published : Sep 29, 2021, 12:04 PM IST

Updated : Sep 29, 2021, 2:50 PM IST

امریکہ کے ایک جج نے میکسیکو سے امریکہ میں بغیر دستاویزات کے تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کےالزام میں ایک بنگلہ دیشی شہری کو تقریباً چارسال قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ اطلاع امریکہ کے محکمہ انصاف نے دی ہے۔

محکمہ انصاف نے منگل کے روز کہا کہ ’’ایک بنگلہ دیشی شہری کو میکسیکو سے امریکہ میں بغیر دستاویزات کے لوگوں کی اسمگلنگ کرنے کے منصوبے میں اس کے کردار کے لیے 46 ماہ قید کی سزا سنائی گئی‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں ٹرین حادثہ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

محکمہ انصاف کے مطابق 41 سالہ محمد میلن حسین بنگلہ دیش، جنوبی اور وسطی امریکہ اور میکسیکو سے چلائے جانے والے ایک انسانی سمگلنگ گروہ میں شامل تھا۔ یہ گروہ بغیر دستاویزات کے تارکین وطن کو امریکہ کی جنوبی سرحد پر لانے کا کام کرتا تھا۔

(یو این آئی)

Last Updated : Sep 29, 2021, 2:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details