غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فجر کی نماز کے وقت ملزم کلہاڑی اور بیئر اسپرے سے نمازیوں پر حملہ آور ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ Ax Attack on Canadian Mosque
مقامی پولیس کے مطابق اونٹاریو کے ایک مضافاتی علاقے میں فجر کی نماز کے وقت نمازیوں نے ایک 24 سالہ شخص سے نمٹا اور اسے زیر کیا جو مبینہ طور پر ان کی مسجد میں داخل ہوا اور لوگوں پر بیئر اسپرے اور کلہاڑی سے حملہ کیا۔ attack on worshipers in Canadian mosque
متاثرہ مسجد دارالتوحید اسلامک سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نمازیوں نے 24 سالہ حملہ آور کو قابو میں کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
مسجد کے امام ابراہیم ہندی نے ٹویٹ کرکے حملہ آور کو زیر کرنے والے نمازیوں کے ہمت کی تعریف کی اور کہا کہ ہماری برادری کبھی نہیں ٹوٹے گی اور نہ ہی ہم ڈرنے والےہیں۔
کینیڈین مسلمانوں کی نیشنل کونسل کی نادیہ حسن نے مسجد کی جانب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 20 افراد کا ایک گروپ نماز ادا کر رہا تھا جب اس شخص نے ان پر اسپرے کیا۔ کچھ آدمی فورا مڑ گئے اور انہوں نے بہت بہادری سے فیصلہ کیا کہ وہ اسے ان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، اس نے کہا۔ "نمازیوں نے حملہ آور کو زمین پر زیر کرکے دبائے رکھا اور پولیس کے آنے تک اسے پکڑے رکھا۔"