تازہ ایگزٹ پول کے مطابق اگست 2018 میں موریسن کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے ان کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔
موریسن کے مقابلے اپوزیشن لیڈر انتھونی البنس کی درجہ بندی میں 10 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ پول میں 43 فیصد لوگوں نے موریسن کے بدلے البنس کو وزیر اعظم کے طور پر ووٹ دیا ہے جبکہ موریسن کو 39 پوائنٹس ملے ہیں۔
اپوزیشن رہنما انتھونی البنس آسٹریلیائی لیبر پارٹی کے اپوزیشن رہنما انتھونی البنس سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
اس پول میں 1505 لوگوں سے جنگل کی آگ سے متعلق حکومت کی طرف سے کئے جا رہے اقدامات پر رائے طلب کی گئی تھی جس میں کئی لوگوں نے موریسن کی خراب قیادت کے تعلق سے ان پر تنقید کی ہے۔
موریسن کو ان کی آبائی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں لگی زبردست آگ کے دوران کنبے کے ساتھ تعطیلات پر بحرالکاہل میں واقع امریکی ریاست ہوائی جانے پر معافی بھی مانگنی پڑی تھی۔
آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن انہوں نے نے حالانکہ اتوار کو آسٹریلیا براڈ کاسٹ کارپوریشن کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس بات کو قبول کہ بش فائر جیسے بحران کے دوران ملک چھوڑ کر خاندان کے ساتھ چھٹیوں پر جانا ایک بہت بڑی غلطی تھی۔ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔
آسٹریلیائی لیبر پارٹی کے رہنما انتھونی البنس سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہیں ہیں مزید پڑھیں: آسٹریلیائی وزیراعظم نے عوام سے معافی مانگی
جنوبی امریکی علاقے میں ایمیزون کے جنگلوں کے بعد آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی آگ کو اس ملک کی تاریخ کی سب سے زبردست آگ مانا جا رہا ہے۔ اس آگ میں اب تک 50 کروڑ سے زیادہ جانوروں کی موت ہو چکی ہے اور 26 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔ کروڑوں روپے کی املکا بھی خاکستر ہو چکی ہے۔ جنگلوں کی آگ نے اس ملک کا نقشہ ہی بدل دیا ہے اور بہت سے معدوم ہونے والے جانوروں کی نسلیں ختم ہو گئی ہیں۔