امریکہ سے واپسی کے کچھ دن بعد، جہاں انہوں نے ایوانکا ٹرمپ اور امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار سے ملاقات کی تھی۔
قومی سلامتی کمیٹی میں بیٹھے آسٹریلیائی وزیر داخلہ پیٹر ڈٹن نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ وہ بخار اور گلے کی تکلیف سے ٹھیک ہو رہے ہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے فوری طور پر کوئینز لینڈ کے محکمہ صحت سے رابطہ کیا اور جانچ کے بعد انہیں کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس پایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کوئینز لینڈ ہیلتھ کی پالیسی کے مطابق ہسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے، اس لیےوہ ان کے مشورے پر عمل کررہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ٹھیک محسوس کر رہے ہیں اور جلد ہی اس پر تازہ جانکاری فراہم کریں گے۔
خیال رہے کہ پورے آسٹریلیا میں اب 196 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ملک میں اس مرض کی وجہ سے تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگلے چھ مہینوں میں مزید لاکھوں افراد اس وائرس کا شکار ہوجائیں گے۔
امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن وائرس سے متاثر ہونے کے بعد کوئینز لینڈ میں زیر علاج ہیں۔
وزیر ڈٹن 5 مارچ کو فائیو آئی انٹلیجنس اتحاد- آسٹریلیا، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے سلامتی سے ملاقات کے لئے امریکہ کا سفر کیا تھا۔