اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ کینیا کے مشترکہ فوجی ٹھکانے پر حملہ - تنظیم الشباب کا حملہ

امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کا اثر دنیا کے دوسرے حصوں میں بھی نظر آنے لگا ہے۔

Attack on US-Kenya joint military base kills three Americans
امریکہ-کینیا کے مشترکہ فوجی ٹھکانے پر حملہ، تین امریکی ہلاک

By

Published : Jan 6, 2020, 12:49 PM IST

اس سلسلے میں کینیا کے لامو کاؤنٹی میں اتوار کی صبح امریکہ اور نیروبی کے مشترکہ فوجی ٹھکانے پر القاعدہ سے منسلک صومالیہ کے شدت پسند تنظیم الشباب کا حملہ ہوا۔

اس حملے میں ایک جوان سمیت تین امریکی شہریوں کی موت ہوگئی اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں الشباب کے پانچ شدت پسند مارے گئے۔

امریکہ افریقہ کمانڈ نے اتوار کو جاری بیان میں کہا 'مشرقی افریقہ میں القاعدہ گروپ کی تنظیم ا لقاعدہ گروپ کی تنظیم الشباب کے مانڈہ بے علاقے میں بنے کینیا ڈیفینس فورس ملٹری بیس پر ہوئے حملے میں ایک امریکی فوجی اور دفاعی محکمہ کے دو ٹھیکیداروں کی موت ہوگئی'۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں دیگر دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

امریکہ-کینیا کے مشترکہ فوجی ٹھکانے پر حملہ، تین امریکی ہلاک

قبل ازیں کینیائی سلامتی فورس (کے ڈی ایف) کے ترجمان پال اینجوگونا نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کی جوابی کارروائی میں الشباب کے پانچ دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

سلامتی فورس (کےڈی ایف) نے ٹوئیٹر پر کہا 'اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے دہشت گردوں نے حفاظتی محاصرہ توڑ کر مانڈہ ہوائی اڈے پر حملے کی ناکام کوشش کی۔ جوابی کارروائی کےبعد پانچ دہشت گردوں کی لاشیں اب تک برآمد کی جاچکی ہیں۔ ہوائی اڈہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔

الشباب نے لامو کاؤنٹی میں واقع امریکہ-کینیا کے مشترکہ فوجی ٹھکانے پر حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں خودکش حملہ آور کا استعمال کیا گیا اور دہشت گرد تنظیم نے کیمپ پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس سے قبل ستمبر میں بھی الشباب نے صومالیہ میں ایک امریکی فوجی ٹھکانے پر حملہ کرنے کی ذمہ داری لی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details