میکسیکو کے صوبہ گیاناجواتو ایک بارمیں اندھادھند فائرنگ کی گئی۔ اس واقعہ میں چار خواتین سمیت 11 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق کچھ حملہ آور صوبہ ذرال ڈیل پروگریسونامی شہر کے ایک بار میں اچانک پہنچے اور انہوں نے صارفین اور اس کے ملازمین پراندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ اس حملے میں سات مرد اور چار خواتین ہلاک ہوگئے۔ ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حملہ آور متعدد گاڑیوں سے بار میں پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکو: کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 75ہزار سے متجاوز