اردو

urdu

ETV Bharat / international

اشرف غنی پر بھروسہ نہیں تھا۔ ٹرمپ - Sending troops to Afghanistan is the worst decision in the country's history

ٹرمپ نے اشرف غنی کو بدمعاش قرار دیا اور کہا کہ شروع سے ہی اشرف غنی پر بھروسہ نہیں تھا اور نہ ہی وہ پسند تھے۔ البتہ طالبان سربراہ سے ہمیشہ اچھی بات ہوئی۔

اشرف غنی پر بھروسہ نہیں تھا۔ ٹرمپ
اشرف غنی پر بھروسہ نہیں تھا۔ ٹرمپ

By

Published : Aug 19, 2021, 10:46 PM IST

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انخلا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سابق افغان صدر شروع سے ہی انہیں پسند نہیں تھے اور نہ ہی ان پر بھروسہ تھا البتہ طالبان کے سربراہ سے ہمیشہ اچھی بات ہوئی۔

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں فوج بھیجنا ملک کی تاریخ کا سب سے غلط فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کو نہیں پتہ صدر کا منصب کتنا اہم ہے جلد بازی میں انخلا کا فیصلہ اور بداتنظامی امریکہ کیلئے باعث شرمندگی ہے اتنے سالوں میں امریکہ کی اتنی بے عزتی نہیں ہوئی جتنی اب ہورہی ہے۔

ٹرمپ نے اشرف غنی کو بدمعاش قرار دیا اور کہا کہ شروع سے ہی اشرف غنی پر بھروسہ نہیں تھا اور نہ ہی وہ پسند تھے البتہ طالبان سربراہ سے ہمیشہ اچھی بات ہوئی۔

مزیڈ پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ: سینیٹ میں تشدد کا ویڈیو بطور ثبوت پیش

دوسری جانب طالبان کی جانب سے امارات اسلامیہ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ طالبان ایک وجودی بحران سے گزر رہے ہیں مجھے نہیں لگتا کہ طالبان تبدیل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان جائز حکومت کے طور پر خود کو تسلیم کرانا چاہتے ہیں۔ طالبان کو فیصلہ کرنا ہوگا جس سے عالمی برادری انہیں تسلیم کرے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ 31 اگست تک افغانستان سے مکمل انخلا کرنا چاہتے ہیں ہم نے اسامہ کو مارا، افغانستان میں القاعدہ کو ختم کیا ہمارے پاس دہشت گردی سے لڑنے کی صلاحیت ہے ہمیں انتہائی سنگین خطرات سے نمٹنے پر توجہ دینا ہوگا، دنیا میں خواتین کا تحفظ معاشی، سفارتی دباؤ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details