روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر جو بائیڈن نے سال کے آخر میں ٹیلی فون پر بات چیت کی جس کے دوران انہوں نے روس کی حالیہ سکیورٹی تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے 7 دسمبر کو اپنی آخری مشاورت کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں قانونی ضمانتوں کی فراہمی پر بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے جس کا مقصد روس کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔‘‘
اس دوران پوتن نے روس اور امریکہ کے درمیان سیکورٹی معاہدے اور روس اورناٹو کے رکن ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے پس پردہ مقاصد کے بارے میں بات کی۔
پوٹن اور بائیڈن نے سنجیدہ اور نتیجہ خیز بات چیت کی اہمیت پر اتفاق کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ روس اور امریکہ کے درمیان آئندہ سیکورٹی مذاکرات تین فارمیٹ میں منعقد ہوں گے۔