پاکستان کو بین الاقوامی عدالت میں شکست دینے والے ممبئی کے سنیئر وکیل ہریش سالوے کا کہنا ہے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔ پڑوسی ملک اس میں گھس کر بیٹھ گیا ہے۔ اگر دونوں ملکوں کے بیچ کوئی متنازعہ خطہ ہے تو وہ یہی علاقہ ہے۔
کلبھوشن یادو کے معاملہ میں پاکستان کو بین الاقوامی عدالت میں شکست دینے والے ممبئی کے سنیئر وکیل ہریش سالوے نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کے فیصلے پر کہا کہ مودی حکومت نے دہائیوں قدیم غلطی کو درست کر دیا ہے۔