گذشتہ 24 گھنٹوں میں ارجنٹینا میں کورونا وائرس وبا کے 5641 نئے کیسز سامنے آنے سے ملک میں متاثرین کی تعداد 178996 ہوگئی ہے۔ قومی صحت کی وزارت نے بتایا کہ اس دوران کووڈ 19 سے متاثرہ 5320 افراد صحتیاب ہوئے اور 118 افراد ہلاک ہو گئے۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس کے 5641 نئے معاملے - متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ
ارجنٹینا میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3288 ہوگئی ہے۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس کے 5،641 نئے معاملے درج
وزارت نے بدھ کو جاری ایک بلیٹن میں کہا 'آج کووڈ 19 کے 5641 نئے کیسز سامنے آنے سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 178996 ہو گئی ہے۔ ۔ اس دوران 118 ہلاکتیں ہونے کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3288 ہوگئی ہے۔