اردو

urdu

ETV Bharat / international

’سوشل ڈسٹنسگ‘ ایپل نے سیلفی لینے کا حل تلاش کر لیا - ’سوشل ڈسٹنسگ‘ ایپل

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سب سے ضروری چیز ’سوشل ڈسٹنسنگ‘ کو قرار دیا گیا ہے. لیکن دنیا بھر میں مشہور سیلفی کلچر کو کیسے برقرار رکھا جائے؟

social dist
social dist

By

Published : Jun 9, 2020, 5:00 PM IST

دنیا بھر میں لوگ اب لاک ڈاؤن میں دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے اور سیلفی لینے کو یاد کر رہے ہیں۔

سیلفی کو لے کر مشہور ٹکنالوجی کمپنی ایپل نے ایسا حل تلاش کر لیا ہے جس سے دوستوں کے ساتھ سماجی فاصلہ(سوشل ڈسٹنسنگ) بھی برقرار رہے گا اورسیلفی بھی لی جا سکے گی۔

ٹکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق ایپل کو ایک ایسا سافٹ ویئر کا پیٹینٹ فراہم کیا گیا ہے جس سے وہ مصنوعی طور پر گروپ سیلفی یا پھر اپنے کسی قریبی دوست کے ساتھ سیلفی بنا سکتا ہے۔

یعنی اس سافٹ ویئر کے ذریعہ صارف اپنی لی گئی کسی بھی سیلفی کو دوسروں کی سیلفی کے ساتھ ایڈٹ کر سکے گا۔

اس سافٹ ویئر کے تحت نا صرف فوری طور پر لی جانے والی تصاویر کو سیلفی میں شامل کیا جاسکتا ہے بلکہ ان تصاویر کو بھی ایڈٹ کیا جاسکتا ہے جو پہلے سے آرکائیو میں موجود ہوں یا کوئی اسکرین گریب ہو.

بہرحال، اب تک کمپنی کی جانب سے اس بات کی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی کہ اس سافٹ ویئر کو کب تک آئی فون، لیپ ٹاپس اور آئی پیڈ میں شامل کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details