عالمی وبا کورونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن میں ورک فراہم ہوم کے عادی ہوچکے ایپل کے ملازمین نے دفتر سے کام سے انکار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ایک نئی مشکل کا شکار ہو گئی ہے، ملازمین لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے کام کے اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ اب وہ دفاتر میں کام کے لیے تیار نہیں ہورہے، اور اس حوالے سے مزاحمت کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وبا پر قابو پائے جانے اور وسیع پیمانے پر ویکسینیشن کے بعد پابندیاں ہٹائی جا رہی ہیں، تاہم ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیگر کمپنیوں کی طرح آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کو بھی آفسز دوبارہ کھولنے کے سلسلے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ستمبر سے وہ تین روز آفس سے کام کریں گے، تاہم کمپنی کے 80 فی صد ملازمین نے ایک خط پر دستخط کر کے مزید نرمی کی درخواست کی ہے۔