اردو

urdu

ETV Bharat / international

شام میں فوری طور پر جنگ ختم کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے شمال مغربی شام میں فوجی آپریشن میں مزید اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور جنگ کو جلد سے جلد ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس
اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس

By

Published : Dec 24, 2019, 12:52 PM IST

سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈجارك نے ایک بیان میں کہا کہ ’اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل شمال مغربی شام میں فوجی مہم میں اعلیٰ سطح پر اضافہ اور شہریوں کے استعمال والے راستوں پر حملوں کو لے کر فکر مند ہیں۔ انہوں نے ہر طرف سے شہریوں کی حفاظت اور ان کے آزادانہ آمد رفت کی آزادی کو یقینی بنانے کے فرائض کی یاد دہانی کرائی ہے‘۔

شام میں حالیہ وقت میں بڑھتے فوجی آپریشن کی وجہ سے بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہوئے ہیں اور کم از کم 80,000 افراد بے گھر ہوئے ہیں جن میں سے 30,000 گزشتہ ہفتہ بے گھر ہوئے ہیں۔

گوٹریس نے پھر دہرایا کہ شامی تنازع کا حل فوجی طریقے سے نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا حل صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 (سال 2015) کے تحت ہی ہو سکتا ہے۔

ترکی اکیلے شامی پناہ گزینوں کو نہیں رکھے گا: اردگان

ABOUT THE AUTHOR

...view details