امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے افغانستان کے باشندوں اور غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ اطلاع امریکہ کے محکمہ خارجہ نے دی۔
وزارت نے کہا کہ اینٹونی بلنکن اور ڈومینک راب نےافغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد وہاں کے باشندوں اور غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بدھ کے روز کہا ’’وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے افغانستان کے باشندوں اور غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کے مسئلے پر برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب سے گفت وشنید کی ‘‘۔