اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے پیرس موسمیاتی معاہدے میں واپسی کے ساتھ ہی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شامل ہونے کے امریکی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر گوٹیرس نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ خاص طور پر کورونا وائرس کی وبا، ماحولیاتی ایمرجنسی، امن، سیکیورٹی اور بڑھتے ہوئے اہم عالمی چیلنجوں کے بارے میں امریکہ اور اقوام متحدہ کے درمیان اہم اور مستحکم شراکت داری کی تعریف کی ہے'۔