اردو

urdu

ETV Bharat / international

شام میں فوری طور پر جنگ ختم کرنے کی اپیل - شامی تنازع کا حل فوجی طریقے سے نہیں ہو سکتا

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے شمال مغربی شام میں فوجی آپریشن میں مزید اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا اور جنگ کے حالات کو جلد سے جلد ختم کرنے کی اپیل کی۔

شام میں فوری طور پر جنگ ختم کرنے کی اپیل
شام میں فوری طور پر جنگ ختم کرنے کی اپیل

By

Published : Dec 24, 2019, 1:08 PM IST

سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈجارک نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل شمال مغربی شام میں فوجی مہم میں اعلیٰ سطح پر اضافہ اور شہریوں کے استعمال والے راستوں پر حملوں کو لے کر فکر مند ہیں۔ انہوں نے ہر طرف سے شہریوں کی حفاظت اور ان کے آزادانہ آمد رفت کی آزادی کو یقینی بنانے کے فرائض کی یاد دہانی کرائی ہے'۔

شام میں حالیہ وقت میں بڑھتے فوجی آپریشن کی وجہ سے بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہوئے ہیں اور کم از کم 80،000 افراد بے گھر ہوئے ہیں جن میں سے 30،000 گزشتہ ہفتہ بے گھر ہوئے ۔
گوٹریس نے پھر دہرایا کہ شامی تنازع کا حل فوجی طریقے سے نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا حل صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 (سال 2015) کے تحت ہی ہو سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details