اردو

urdu

ETV Bharat / international

گیارہ ممالک میں کورونا کے ایک اورنئے اسٹرین کا پتہ چلا - ای ٹی وی بھارت اردو

رپورٹ کے مطابق برطانیہ، امریکہ، نایجیریا، ڈنمارک، فرانس، بیلجیم، اسپین، کنیڈا، آسٹریلیا، گھانا اور اردن میں اس نئے اسٹرین کے پائے جانے کا انکشاف ہو ا ہے۔

Coronavirus
Coronavirus

By

Published : Feb 16, 2021, 1:19 PM IST

برطانیہ اور امریکہ سمیت 11 ممالک میں کورونا وائرس کے ایک اور نئے اسٹرین ( B.1.525) کا پتہ چلا ہے۔

محققین کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق برطانیہ، امریکہ، نایجیریا، ڈنمارک، فرانس، بیلجیم، اسپین، کنیڈا، آسٹریلیا، گھانا اور اردن میں اس نئے اسٹرین کے پائے جانے کا انکشاف ہو ا ہے۔

ڈنمارک میں اس طرح کے سب سے زیادہ 35 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ برطانیہ میں اب تک 33، نائجیریہ میں 12، امریکہ میں 10 اور فرانس میں پانچ کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا یہ نیا اسٹرین جنوبی افریقہ اور برازیل میں پائے جانے والے اسٹرین سے ملتا جلتا معلوم ہوتا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details