برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 15143 نئے معامنے سامنے آئے جبکہ مزید 389 مریضوں کی موت ہوئی۔
برازیل کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ 53 ہزار 501 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 57 ہزار 223 ہو گئی ہے۔
اوسط اعداد و شمار کے مطابق برازیل میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران اوسطاً 35120 معاملے سامنے آئے جبکہ یومیہ اموات کی اوسط تعداد 960 رہی۔ اس وقت فی 10 لاکھ آبادی میں انفیکشن کے معاملوں کی تعداد 9495 ہے اور اموات کی تعداد 265 ہے۔