امریکہ میں 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے عمل کا سرکاری طور پر آغاز ہو گیا ہے اور لوگ اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دینے کے لئے آئیووا سٹیٹ میں جمع ہونے لگے ہیں۔
آئیووا میں ایسٹرن اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق پیر کی رات آٹھ بجے مختلف دھڑوں کا اجلاس شروع ہوا اور نتائج رات 11 بجے ( جی ایم ٹی وقت کے مطابق صبح چار بجے منگل) آنے کی امید تھی۔
ووٹنگ سے پتہ چل رہا ہے کہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدواروں میں جو بائیڈن، سینیٹر برنی سینڈرز، سینیٹر الزبتھ وارن اور سابق میئر پیٹ بٹگ کے درمیان بہت قریبی ٹکر ہے ریئل کلیئر پالٹکس کے مطابق حالیہ دس انتخابات میں آئیووا میں مسٹر سینڈرز نے مسٹر بائیڈن پر تین فیصد کی برتری بنائی ہوئی ہے۔