وزیر خارجہ مائک پومپیو نے جمعہ کی شام ٹویٹر کر کے کہا کہ سلووینیا نے حزب اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کیا ہے، جو ایران حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں ایک اہم قدم ہے۔ ہم سلووینیا اور دیگر یورپی ممالک کی ان کی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے سے روکنے کے لیے حزب اللہ کے خلاف کی گئی کارروائی کی ستائش کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ مائک پومپیو کا ٹویٹ یہ بھی پڑھیں:
حزب اللہ کو 20 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی اتحاد کی طرف سے دہشت گرد تنظیم کے طورپر نامز د کیا گیا ہے۔ یوروپی یونین نے اب تک حزب اللہ کی صرف فوجی شاخ کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر اعلان کیا ہے۔
سلووینیا نے حال ہی میں حزب اللہ کو ایک مجرمانہ اور دہشت گرد تنظیم کے طور پر اعلان کیا جو امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔
حزب اللہ کی سرگرمیوں پر روک لگانے کے لئے حکومت کے مستقل رابطہ گروپ کی ایک رپورٹ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔